جمعرات 22 اکتوبر 2026 - 18:13
سکردو میں نہج البلاغہ کی ترویج کے لیے مرکز افکار اسلامی کے زیر اہتمام تین روزہ علمی و تربیتی سرگرمیاں

حوزہ نیوز کی خصوصی رپورٹ؛

سکردو میں نہج البلاغہ کی ترویج کے لیے مرکز افکار اسلامی کے زیر اہتمام تین روزہ علمی و تربیتی سرگرمیاں

فکرِ علوی کے فروغ کے لیے منعقدہ نہج البلاغہ پروگرامز میں علماء، دانشوروں، اساتذہ، معلمات اور طلبہ و طالبات سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

حوزہ / مرکز افکار اسلامی کی جانب سے کلامِ امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی عظیم علمی، فکری اور اخلاقی میراث، نہج البلاغہ کی ترویج و اشاعت کے سلسلہ میں بلتستان کے مرکزی شہر سکردو میں تین روزہ علمی، فکری اور تربیتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا، جن میں علمائے کرام، دانش وروں، اساتذہ و معلمات، طلبہ و طالبات اور اہلِ ایمان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکز افکار اسلامی کی جانب سے کلامِ امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی ترویج و اشاعت کے سلسلہ میں منعقدہ ان پروگراموں کا مقصد معاشرے کے مختلف طبقات، بالخصوص نوجوان نسل اور تعلیمی اداروں سے وابستہ افراد کو نہج البلاغہ کی تعلیمات سے روشناس کرانا، فکرِ علوی کو فروغ دینا اور انفرادی و اجتماعی زندگی کی تعمیر میں کلامِ امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی رہنمائی کو اجاگر کرنا تھا۔

مرکز افکار اسلامی علمی و تحقیقی سرگرمیوں، کتب کی طباعت و اشاعت، نہج البلاغہ کانفرنسوں، علمی مقابلوں، ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا کے ذریعہ تعلیماتِ علوی کی نشر و اشاعت اور مساجد میں دروسِ نہج البلاغہ کے انعقاد کے ذریعے اس عظیم علمی میراث کو عام کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ سکردو میں منعقد ہونے والی یہ تین روزہ سرگرمیاں بھی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی تھیں۔

سکردو میں نہج البلاغہ کی ترویج کے لیے مرکز افکار اسلامی کے زیر اہتمام تین روزہ علمی و تربیتی سرگرمیاں

مرکزی جامع مسجد امامیہ سکردو میں درسِ نہج البلاغہ

پروگراموں کے سلسلے میں مرکزی جامع مسجد امامیہ سکردو میں درسِ نہج البلاغہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں سینکڑوں مؤمنین نے شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ مقبول حسین علوی اور پروفیسر مولانا عابد حسین نے نہج البلاغہ کی علمی، فکری اور اخلاقی اہمیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور حاضرین کو کلامِ امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام سے استفادہ کرنے کی دعوت دی۔

مقررین نے تعلیماتِ علوی سے وابستگی کو فکری بالیدگی، اخلاقی اصلاح اور دینی شعور کی بیداری کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے نہج البلاغہ کے مطالعے اور اس کے پیغام کو عملی زندگی میں اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

سکردو میں نہج البلاغہ کی ترویج کے لیے مرکز افکار اسلامی کے زیر اہتمام تین روزہ علمی و تربیتی سرگرمیاں

محسنِ ملت علامہ شیخ محسن علی نجفی (رہ) کی یاد میں نہج البلاغہ کانفرنس

تین روزہ سرگرمیوں کی اہم کڑی علامہ اقبال آڈیٹوریم، جامعہ النجف سکردو میں منعقد ہونے والی نہج البلاغہ کانفرنس تھی، جو محسنِ ملت آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی (رہ) کی یاد میں منعقد کی گئی۔ کانفرنس کا اہتمام اسوہ ایجوکیشن سسٹم بلتستان، انجمن امامیہ سکردو اور جامعہ النجف کے اشتراک و تعاون سے کیا گیا۔

کانفرنس سے علامہ شیخ محمد حسن جعفری، علامہ مقبول حسین علوی، پروفیسر مولانا عابد حسین، شیخ محمد علی توحیدی، مولانا لیاقت علی اعوان، مولانا سید سجاد اطہر، دانشور محمد حسن حسرت اور نسیم صاحب نے خطاب کیا۔

مقررین نے نہج البلاغہ کی علمی و فکری عظمت، عصرِ حاضر میں اس کی معنویت اور معاشرے کی فکری و اخلاقی تعمیر میں اس کے کردار پر اظہارِ خیال کیا۔

انہوں نے تعلیماتِ امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کو فرد کی کردار سازی، اجتماعی اصلاح اور معاشرتی مسائل کے حل کے لیے ایک اہم رہنما سرمایہ قرار دیا۔

اس موقع پر محسنِ ملت علامہ شیخ محسن علی نجفی (رہ) کی علمی، دینی اور تعلیمی خدمات کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور ان کی زندگی کو علم کے فروغ، دینی تعلیم و تربیت اور خدمتِ انسانیت کے حوالے سے قابلِ قدر نمونہ قرار دیا گیا۔

سکردو میں نہج البلاغہ کی ترویج کے لیے مرکز افکار اسلامی کے زیر اہتمام تین روزہ علمی و تربیتی سرگرمیاں

جامعۃ الزہرا (س) سکردو میں خواتین کے لیے فکری سمینار

خواتین کی علمی و فکری تربیت کے سلسلے میں جامعۃ الزہرا (س) سکردو میں ’’فکرِ علوی، صاحبِ عصر کے ظہور تک‘‘ کے عنوان سے ایک سمینار منعقد کیا گیا، جس میں معلمات، اساتذہ اور مختلف تعلیمی اداروں سے وابستہ ذمہ دار خواتین نے شرکت کی۔

سمینار کا مقصد فکرِ علوی سے آگاہی، تعلیم و تربیت میں نہج البلاغہ کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور معاشرے میں امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی تعلیمات کے فروغ کی ضرورت کو واضح کرنا تھا۔ اس موقع پر خواتین کے علمی و تربیتی کردار اور نئی نسل کی فکری و اخلاقی تشکیل میں تعلیماتِ اہلِ بیت علیہم السلام کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

سکردو میں نہج البلاغہ کی ترویج کے لیے مرکز افکار اسلامی کے زیر اہتمام تین روزہ علمی و تربیتی سرگرمیاں

اسوہ بوائز کالج میں دو ہزار سے زائد طلبہ سے خطاب

مرکز افکار اسلامی کے وفد نے اسوہ بوائز کالج، امیر علی پٹیل کیمپس سکردو کا دورہ کیا، جہاں دو ہزار سے زائد طلبہ کے اجتماع سے خطاب کیا گیا۔

اس موقع پر طلبہ کو نہج البلاغہ کی علمی و تربیتی اہمیت، سیرتِ امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام اور نوجوان نسل کی فکری و اخلاقی تربیت میں تعلیماتِ علوی کے کردار سے روشناس کرایا گیا۔ طلبہ کو اس امر کی طرف متوجہ کیا گیا کہ تعلیماتِ اہلِ بیت علیہم السلام سے وابستگی نوجوانوں کی شخصیت، کردار اور فکری سمت کی تشکیل میں بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔

دورے کے دوران کالج کے مختلف شعبوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور ادارے کی تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں سے آگاہی حاصل کی گئی۔

اسوہ گرلز کالج میں طالبات اور اساتذہ سے خطاب

اسوہ گرلز کالج، محسنِ ملت کیمپس سکردو کی اسمبلی میں بھی شرکت کی گئی، جہاں تقریباً دو ہزار ایک سو طالبات اور اساتذہ سے خطاب ہوا۔

اس موقع پر تعلیم و تربیت، کردار سازی اور خواتین کی علمی و فکری نشوونما میں نہج البلاغہ کی تعلیمات کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔ طالبات کو بتایا گیا کہ فکرِ علوی سے وابستگی نہ صرف انفرادی شخصیت کی تعمیر میں معاون ہے بلکہ ایک باشعور، صالح اور اخلاقی اقدار سے آراستہ معاشرے کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

سکردو میں نہج البلاغہ کی ترویج کے لیے مرکز افکار اسلامی کے زیر اہتمام تین روزہ علمی و تربیتی سرگرمیاں

بنت الہدیٰ حفظ القرآن گرلز اسکول میں طالبات سے خطاب

بنت الہدیٰ حفظ القرآن گرلز اسکول سکردو میں قرآن کریم حفظ کرنے والی طالبات سے نہج البلاغہ کے موضوع پر خطاب کیا گیا۔ اس موقع پر قرآن کریم اور کلامِ امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام سے گہری وابستگی، دینی علوم کے حصول اور اسلامی تعلیمات کو عملی زندگی میں نافذ کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

طالبات کو اس جانب متوجہ کیا گیا کہ قرآن کریم حفظ کرنے کے ساتھ اس کی تعلیمات کو سمجھنا، ان پر عمل کرنا اور سیرتِ اہلِ بیت علیہم السلام سے رہنمائی حاصل کرنا بھی دینی و اخلاقی تربیت کا اہم تقاضا ہے۔

مدرسہ حفاظ القرآن سکردو میں حفاظِ قرآن سے خطاب

مدرسہ حفاظ القرآن سکردو میں حفاظِ قرآن کے اجتماع سے علامہ مقبول حسین علوی اور پروفیسر مولانا عابد حسین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر حفاظِ قرآن کو نہج البلاغہ کے علمی، فکری اور اخلاقی مضامین سے روشناس کرایا گیا اور قرآن کریم و اہلِ بیت علیہم السلام کی تعلیمات سے عملی وابستگی کی اہمیت پر گفتگو کی گئی۔

سکردو میں نہج البلاغہ کی ترویج کے لیے مرکز افکار اسلامی کے زیر اہتمام تین روزہ علمی و تربیتی سرگرمیاں

مقررین نے حفاظِ قرآن کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ ان کی ذمہ داری صرف کلامِ الٰہی کو حفظ کرنے تک محدود نہیں، بلکہ اس کے پیغام کو سمجھنا، اپنی زندگی میں اس پر عمل کرنا اور معاشرے میں دینی و اخلاقی اقدار کے فروغ کے لیے کردار ادا کرنا بھی ضروری ہے۔

مدینہ اہلِ بیت (ع) سکردو کا دورہ اور فلاحی خدمات کا جائزہ

تین روزہ سرگرمیوں کے اختتام پر علامہ مقبول حسین علوی اور پروفیسر مولانا عابد حسین نے مدینہ اہلِ بیت سکردو کا خصوصی دورہ کیا۔ یہ بستی محسنِ ملت آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی (رہ) نے یتیموں اور مستحق خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے قائم کی تھی۔

دورے کے دوران وہاں جاری فلاحی، تعلیمی اور دیگر خدمات کا جائزہ لیا گیا اور محسنِ ملت (رہ) کی انسان دوستی، خدمتِ خلق اور محروم طبقات کی سرپرستی پر مبنی کاوشوں کو سراہا گیا۔

سکردو میں نہج البلاغہ کی ترویج کے لیے مرکز افکار اسلامی کے زیر اہتمام تین روزہ علمی و تربیتی سرگرمیاں

اس موقع پر ان کے قائم کردہ فلاحی منصوبوں کو علم و تعلیم کے فروغ کے ساتھ خدمتِ انسانیت، محروموں کی دل جوئی اور معاشرتی فلاح کے لیے ان کی خدمات کا عکاس قرار دیا گیا۔

فکرِ علوی کے فروغ اور نسلِ نو کی تربیت کی جانب اہم پیش رفت

سکردو میں مرکز افکار اسلامی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی یہ تین روزہ علمی، فکری اور تربیتی سرگرمیاں نہج البلاغہ کی تعلیمات کو معاشرے کے مختلف طبقات تک پہنچانے کی ایک اہم کوشش تھیں۔ مساجد، دینی مراکز، خواتین کے تعلیمی اداروں اور کالجوں میں منعقد ہونے والے ان پروگراموں کے ذریعے علماء، دانش وروں، اساتذہ، معلمات اور طلبہ و طالبات کو کلامِ امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی علمی و اخلاقی عظمت سے روشناس ہونے کا موقع فراہم کیا گیا۔

سکردو میں نہج البلاغہ کی ترویج کے لیے مرکز افکار اسلامی کے زیر اہتمام تین روزہ علمی و تربیتی سرگرمیاں

توقع ہے کہ ان سرگرمیوں کے اثرات معاشرے میں فکرِ علوی کے فروغ، علمی و اخلاقی شعور کی بیداری اور نسلِ نو کی فکری و تربیتی تشکیل میں معاون ثابت ہوں گے، نیز نہج البلاغہ کی تعلیمات کو انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنانے کی راہیں مزید ہموار ہوں گی۔

سکردو میں نہج البلاغہ کی ترویج کے لیے مرکز افکار اسلامی کے زیر اہتمام تین روزہ علمی و تربیتی سرگرمیاں

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha